شانتی سری کے وائس چانسلر بننے پر سوالات

   

نئی دہلی : بی جے پی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے منگل کو شانتی شری دھولپوئید پنڈت کو جواہر لال یونیورسٹی (جے این یو) کا وائس چانسلر (وی سی) تقرر کئے جانے پر سنگین سوال اٹھاکر اور انہیں اوسط درجے کا بتاکر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے ۔لندن سے تعلیم یافتہ مسٹر ورون گاندھی نے کہا کہ شریمتی پنڈت کے جے این یو کے وی سی کے طور پر تقرری سے نوجوانوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے ان کی ( پنڈت) کی پریس ریلیز میں گرامر کی غلطیوں کی نشاندہی کی۔