شاندار کارنامہ : ایوانکا نے جیوتی کماری کو سراہا

,

   

٭ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے ٹوئٹر پر جیوتی کماری کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے اپنے زخمی والد کو دوردراز کا سفر سائیکل پر طئے کرتے ہوئے گھر واپس لانے کے اقدام کو غیرمعمولی کارنامہ قرار دیا ہے ۔ 15 سالہ جیوتی نے گروگرام (ہریانہ) سے 1200 کیلو میٹر کا فاصلہ سائیکل پر زخمی والد کو لیکر طئے کیا اور بہار کو اپنے گھر پہنچی ۔ ایوانکا نے ٹویٹ کیا کہ اس خوبصورت اور والد کیلئے غیرمعمولی خدمت نے ہندوستانی عوام کے جذبہ کو اجاگر کیا ہے ۔ سائیکل فیڈریشن والوں کیلئے بھی یہ مثالی کارنامہ ہونا چاہئیے ۔ سائیکل فیڈریشن نے جیوتی کماری کو آئندہ ماہ مدعو کیا ہے ۔