شاٹ پوٹر تیجندر پال سنگھ تور کی ٹوکیو اولمپک میں رسائی

   

پٹالیہ۔ شاٹ پٹ ایتھلیٹ تیجندرپال سنگھ تور نے این آئی ایس پٹیالہ میں چوتھے ہندوستانی گراں پری میں ایشیائی ریکارڈ توڑکر ٹوکیو اولمپکس میں رسائیحاصل کرلی ہے ۔ ایشیائی گیمز کے چمپئن تور نے پیرکو لوہے کا گولہ 21.49 میٹر تک پھینک کر اولمپک کا ٹکٹ حاصل کیا۔ شاٹ پٹ میں اولمپک کوالیفکیشن مارک 21.10 میٹر تھا۔ اس کوشش کے ساتھ 26 سالہ تیجندرپال نے دوحہ میں2009 میں سعودی عرب کے سلطان عبد الماجد الحبشی کے قائم کردہ21.13 میٹر کے ایشیائی ریکارڈ میں نمایاں بہتری کی۔ تورکا سابق قومی ریکارڈ20.92 میٹر تھا جسے انہوں نے2019 میں قومی اوپن چمپئن شپ میں بنایا تھا۔ اس دوران خاتون ریلے ٹیم ریکارڈ کوشش کرنے کے باوجود اولمپک کوالیفائنگ ٹائم میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ ہیما داس ، دتی چند ، ایس دھنالکشمی اور ارچنا سوسندرن نے43.37 سیکنڈ کا وقت نکال کر ہندوستان بی ٹیم 48.02 سیکنڈ اور مالدیپ (50.74) سے کافی آگے رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم نے2016 قزاقستان چمپئن شپ میں مارلن جوزف ، ایچ ایم جیوتی ، شربنی نندا اور دوتی کے بنائے گئے 43.42 سیکنڈ میں بہتری کی لیکن ہندوستانی ٹیم ٹوکیو کی16 ٹیموں میں جگہ بنانے کے لئے 43.05 سیکنڈ کا وقت نہیں نکال پائی۔ ٹوکیو میں 100 میٹر ریلے میں16 ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں سے14 ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے جبکہ باقی دو ٹیموں کا فیصلہ درجہ بندی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ہندوستان ریس سے پہلے43.81 سیکنڈ کے ساتھ 22 ویں مقام پر تھا۔ ہندوستان نے یہ وقت2019 ایشین چمپئن شپ میں لیا تھا۔ ہندوستان اب20 ویں مقام پرآجائے گا۔ دوسری جانب اولمپک میں جانے والی ایتھلیٹ کمل پریت کور نے خواتین کے ڈسکس تھرو میں66.59 میٹرکے تھرو کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا لیکن ان کی کارکردگی کو قومی ریکارڈ نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ وہ اس ایونٹ میں تنہا مقابلہ کررہی تھیں۔