شاہین آفریدی کی تینوں طرز کی کرکٹ میں سنچری

   

ڈربن ۔ حالانکہ ڈربن میں کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیتا تھا لیکن پاکستان کی شکست کے باوجود اس کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ شاہین آفریدی یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔ شاہین نے یہ کارنامہ ڈربن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے کیا۔ یہاں سنچری کا مطلب رنزکی تعداد نہیں بلکہ وکٹوں کی تعداد ہے۔ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں100 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ شاہین آفریدی سے پہلے حارث رؤف اور شاداب خان بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لے چکے ہیں۔ پھر وہ پہلا بولرکیسے بن گیا؟ اس لیے بلاشبہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے بولر ہیں لیکن وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چوتھے فاسٹ بولر ہیں۔شاہین آفریدی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل سری لنکا کے لاستھ ملنگا، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کے ٹسٹ میں 116، ونڈے میں 112 اور اب ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں ہیں۔