شاہین اکیڈیمی حیدرآباد کے پہلے ہی سال شاہین زادوں کی بلند پرواز

   

حسنیٰ آراء اور سید نظام الدین کو اسٹیٹ رینک، کمزور اوسط معیار اور اردو میڈیم کے طلبہ کی خصوصی توجہ سے شاندار کامیابی
حیدرآباد۔ شاہین اکیڈیمی کے حیدرآباد میں اپنے قیام کے پہلی ہی سال شاہین زادوں نے اپنی بلند پرواز سے شاہین گروپ کے معیار تعلیم کوچنگ کے غیر معمولی منفرد انداز اور کمزور اور اوسط معیار کے طلبہ پر خصوصی دلچسپی کی عکاسی کی ہے۔ شاہین اکیڈیمی حیدرآباد ملک پیٹ اور آرام گھر کے طلباء اور طالبات نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات میں غیر معمولی مظاہرہ پیش کیا۔ بی پی سی کی طالبہ حسنیٰ آراء نے تلنگانہ اسٹیٹ میں نواں رینک اور ایم پی سی کے طالب سید نظام الدین نے گیارہواں رینک حاصل کیا۔ بیشتر طلباء اور طالبات نے 90% اور 97% کے درمیان نشانات حاصل کئے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ درجہ اول میں کامیاب طلبہ میں بعض ایسے کمزور اور اوسط معیار کے طلباء اور طالبات بھی شامل تھے جن کی کامیابی غیر یقینی تھی۔ تاہم اکیڈیمک اسٹاف نے ان بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسپیشل کوچنگ دی۔ اپنی کامیابی کے بعد اِن طلباء اور طالبات میں سکینڈ ایئر میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔شاہین اکیڈیمی حیدرآباد، شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر کی برانچ ہے۔ گذشتہ 30برس کے دوران شاہین گروپ طلبہ گورنمنٹ میڈیکل اور انجینئرنگس کالجس میںمیرٹ کی بنیاد پر داخلہ لیتے رہے ہیں۔ اس کے طریقہ تعلیم کو یوپی، بہار، بنگال، میں بھی اپنایا گیا ہے۔ شاہین گروپ نے ’’حفظ پلس‘‘ کورس کے ذریعہ ایک انقلاب لایا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر بانی شاہین گروپ کے بموجب حیدرآباد میں شاہین اکیڈیمی کے قیام کا مقصداوسط معیار کے طلبہ کو خصوصی توجہ دے کر میرٹ میں کامیابی کا اہل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچہ میں صلاحیت ہوتی ہے‘ صرف اسے پرکھ کر اُجاگر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض طلبہ ذہین ہونے کے باوجود مختلف حالات کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کا استعمال نہیں کرسکتے۔ ایسے طلبہ کے لئے شاہین اکیڈیمی خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ جس طرح بیدر میں مختلف مضامین میں کمزور طلبہ کے لئے آئی سی یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے‘ حیدرآباد برانچ میں بھی یہ قائم کی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر مسرت اور طمانیت کا اظہار کیا کہ شاہین اکیڈیمی حیدرآباد سے کامیاب ہونے والے طلباء اور طالبات نے اردو میڈیم سے میٹرک پاس کرنے والے طلبہ بھی ہیں‘ عموماً اردو میڈیم کے طلبہ کو احساس کمتری کا شکار بنایا جاتا ہے جبکہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ پر توجہ دی جائے تو یہ غیر معمولی مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال شاہین اکیڈیمی آرام گھر میں لڑکیوں کے لئے CEC
اور
MEC
کورسس کا بھی اضافہ کیاجارہا ہے۔ ملک پیٹ برانچ میں
BiPC
اور
MPC
کورسس ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7337327465/64/63, 1800126235 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔