شاہین باغ میں ٹی وی عملہ پر حملہ ،ایف آئی آر درج

,

   

نئی دہلی ۔ /24 جنو ری (سیاست ڈاٹ کام) شاہین باغ میں دو ٹی وی چیانلوں کے عملہ کو مبینہ طور پر زدوکوب کیا گیا ۔ بعض شرپسند عناصر نے شاہین باغ دہلی میں جاری احتجاج کی رپورٹنگ کیلئے پہونچے ۔ ٹی وی چیانلوں کے عملہ پر حملہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق بعض شرپسند عناصر ہجوم میں گھس کر احتجاجیوں کو بدنام کرنے کیلئے صحافیوں پر حملہ کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جے این یو میں احتجاج کے دوران رپورٹنگ کیلئے پہونچے خانگی چیانلوں کے رپورٹرس کو بھی وہاں سے مار بھگایا گیا تھا ۔ پولیس نے شاہین باغ پر صحافیوں کو حملہ کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ ان نامعلوم افراد نے نیوز ٹیم کے کیمرے بھی چھین لئے اور انہیں نقصان پہونچایا ۔ صحافی اس حملہ سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔