نئی دہلی۔ بلقیس بانو جنھوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) کے خلاف طویل احتجاج کے دوران ”شاہین باغ کی دادی“ کا اعزاز حاصل کیاتھا کا نام اب ٹائم میگزین کے عالمی اثر دار شخصیت کے 100کی فہرست میں ان کا نام شامل کیاگیاہے۔
ان کی شناخت کرنے کے بعدا ے این ائی سے بات کرتے ہوئے دادی نے کہاکہ ”اس انداز میں مجھے اعزاز دیاگیااس کے لئے میں خوش ہوں۔ حالانکہ اس کو میں نے قبول نہیں کیاہے“
https://www.youtube.com/watch?v=Bte7ySqmKSQ&feature=emb_title
بلقیس بانو اور”2020کے بااثر 100لوگ“۔
بلقیس کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی‘ اداکارایوش مان کھرانا‘بائیولوجسٹ رویندر گپتا اور الفا بیٹ سی ای ای سندر پیچائی بھی چہارشنبہ کیر وز جاری کردہ”100بااثر لوگ 2020“کی فہرست میں نام شامل ہیں‘
اس کے علاوہ قائدین‘ ارٹسٹس‘ ائی کانس اور ٹائٹنس کے نام بھی شامل ہیں جنھوں نے 2020میں زیادہ اثر رکھا ہے۔
بلقیس نے کہاکہ ”میں کبھی اسکول نہیں گئی صرف قرآن شریف کامطالعہ کیاہے مگر آج میں کافی خوش ہوں۔
میں وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ان کا نام فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ وہ بھی میرے بیٹے ہیں۔
اگر کیاہوا میں نے انہیں جنم نہیں دیا ہے‘ میری بہن نے انہیں جنم دیاہے۔ان کی درازی عمر اور خوشیوں کے لئے میں دعاگو ہوں“۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=5&v=vzywJc5N7rg&feature=emb_title
این آرسی‘ سی اے اے احتجاج کے دوران چہرہ بن کر ابھرنے والی دو اور دادیوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی بلقیس دادی کا تعلق اترپردیش کے ہاپور سے ہے۔
گیارہ سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاہین باغ میں اپنے پوتر بہوؤں اور پوترا پوتریوں کے ساتھ رہتی ہیں۔
کویڈ19پر بلقیس کا بیان
جب ان سے کویڈ19کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے متعلق استفسار کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ ”ہماری پہلی لڑائی کرونا وائرس کے خلاف ہے۔ اس وباء کا دنیا سے خاتمہ ضروری ہے“۔
بلقیس کی فیملی بھی اس بات پر پرجوش ہے کہ ان کی دادی کا نام وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بااثر لوگوں میں شامل کیاگیاہے