شاہین باغ کے ان دو لڑکیوں نے سپریم کورٹ کے ثالثی گروپ کو بھی کردیاشرمسار۔ ویڈیو

,

   

شہریت قانون کے خلاف پچھلے دو مہینوں سے زیادہ دہلی کے شاہین باغ میں احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے جس کی قیادت کوئی اور نہیں بلکہ خواتین کررہے ہیں۔ شاہین باغ حالیہ دہلی اسمبلی الیکشن کا اہم موضوع بنارہا ہے۔

اور بی جے پی کے تمام قائدین بشمول وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے شاہین باغ کو موضوع بناکر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہی خواتین کو نشانہ بنایا اور احتجاج کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔

مگر سپریم کورٹ نے شاہین باغ میں جاری احتجاج کی وجہہ سے ٹریفک میں پڑھ رہے خلل کو ختم کرنے اور مظاہرین سے بات چیت کے لئے سپریم کورٹ کے وکیل سنجے ہیگڈے‘ سادھنا رام چندرن پر مشتمل ایک ثالثی گروپ تشکیل دیاہے جو پچھلے چار دنوں سے شاہین باغ میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے مظاہرین سے بات کررہا ہے۔

اسی دوران ثالثی گروپ کا سامنا ایک دو لڑکیوں سے ہوگیا جنھوں نے شاہین باغ کے احتجاج کی وجہہ‘ ان کے احتجاج کو بدنام کرنے کی کوشش‘

اور مظاہرین سے سوتیلہ سلوک پر اتنی جذباتی تقریریں کی ہیں کہ ثالثی گروپ کے ساتھ ساتھ شاہین باغ کے احتجاج کو بدنام کرنے والوں کا بھی سر شرم سے جھک ہوگیاہوگا۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video