ملتان ۔ شائقین کا ایک گوشے کاماننا ہے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اکثر زمبابوے یا نیپال جیسی چھوٹی ٹیموں کے خلاف ہی رنز بناتے ہیں۔ ان کا بیٹ کسی بڑی ٹیم کے خلاف یا کسی اہم میچ میں کام نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ مداح انہیں ٹرول کرتے ہیں اور انہیں جمبابر، جمپال اور جمبو جیسے ناموں سے پکارتے ہیں لیکن اب ان کے ساتھی شاہین آفریدی کو ملتان ٹسٹ کے دوران ایسا ہی کرتے دیکھا گیا ہے۔ ملتان ٹسٹ کی ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ملتان ٹسٹ کے دوران ان کے ساتھی کھلاڑی شاہین آفریدی نے انہیں برے نام سے پکارا تھا۔ دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں شاہین نے کئی بار جمبوکا لفظ استعمال کیا۔ تاہم اس میں ان کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے اس لیے یہ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ انہوں نے ایسا کہا ہے۔ مداحوں کے بولنے کے انداز سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے بابرکو جمبو کہہ کر ان کی توہین کرنے کی کوشش کی۔یادرہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں بابر ناکام رہے ۔