شاہین نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کرلیا

   

ہرارے۔ شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کے برابر16 ٹسٹ مقابلوں میں 50 وکٹیں مکمل کر لی ہیں ۔ ہرارے ٹسٹ میں انھوں نے ٹینڈائی چسورو کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبورکرلیا،وکٹوں کی نصف سنچری مکمل ہونے کے وقت شاہین شاہ آفریدی کی طرح وسیم اکرم کی عمر بھی 21سال تھی۔یاد رہے کہ تیز ترین 50 وکٹوں کا پاکستانی ریکارڈ یاسر شاہ کے نام ہے اور لیگ اسپنر نے صرف 9 ویں ٹسٹ میں یہ ہدف عبور کرلیا تھا جبکہ عالمی ریکارڈ آسٹریلیائی سابق بولرچارلس ٹرنر کے نام ہیں جنہوں نے صرف 6 ٹسٹ مقابلوں میں ہی 50 وکٹیں مکمل کرلی تھیں۔