شاہین ٹی 20 میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولر

   


کراچی ۔پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹوئنٹی20 کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بولرزکی فہرست میں شامل ہوگئے۔شاہین آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں پہلے شاندار یارکر پرکرس لین کو پویلین کی راہ دیکھائی ۔شاہین شاہ آفریدی نے شاندار اننگزکھیلنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پویلین بھیج کر ٹوئنٹی20 کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔شاہین نے یہ اعزاز 20 سال اور 326 دن کی عمر میں حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے نام تھا ۔شاہین نے بمرا سے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمرترین بولر کا اعزاز چھین لیا۔ شاہین نے یہ سنگ میل 20 برس اور 326 دن کی عمر میں عبور کیا،19 برس کی عمر میں ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بمرا نے میں 100 وکٹیں 23 برس اور 57 دن کی عمر میں مکمل کی۔