شاہی عیدگاہ مسجد میں مورتی نصب کرنے کی دھمکی ،دفعہ 144 نافذ

   

متھرا : اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کی جانب سے شاہی عیدگاہ مسجد میں مورتی نصب کرنے کے اعلان کے بعد متھرا ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ ہندو مہا سبھا نے 6 ڈسمبر کو مورتی نصب کرنے کیلئے انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی جس سے انکار کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نونیت سنگھ نے کہا کہ کسی کو بھی متھرا میں امن و امان کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک اور تنظیم نارائن سینا نے بھی مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔