ابوظبی : شاہ اردن شاہ عبداللہ دوم متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ولی عہد ابوظبی محمد زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے امارات پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور امارات کے ساتھ یکجہتی پر اردن کے مضبوط موقف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ نے کہا کہ انہیںمضبوط اورتاریخی تعلقات پر فخر ہے جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مربوط رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردن سلامتی اور استحکام کو لاحق تمام خطرات کے پیش نظر امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔