ریاض : شا ہ بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شاہ بحرین نے خلیج، عرب دنیا اور مسلم دنیا کے مسائل کے حوالے سے شاہ سلمان کی کوششوں اور دنیا بھر کے لوگوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ریاض حکومت کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر شاہ سلمان کی جانب سے حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ولی عہد اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔