شاہ رخ خان آج توجہ کا مرکز ہوں گے

   

ممبئی : پنجاب کنگس میں شامل ہندوستان کے ابھرتے باصلاحیت نوجوان بیٹسمین شاہ رخ حان کل کھیلے جانے والے مقابلے میں توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ کل پنجاب کا ٹورنمنٹ میں افتتاحی مقابلہ راجستھان کے ساتھ ہے اور شاہ رخ خان اس لئے توجہ کا مرکز ہوں گے کیونکہ انہوں نے خود کو ایک بہترین بیٹسمین کے علاوہ مقابلے کو اپنی ٹیم کے حق میں کرنے کا کردار بھی بخوبی نبھایا ہے ۔ لہذا انہیں ٹیم میں فنیشر کے کردار کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے ۔ شاہ رخ خان پر ٹیم انتظامیہ کے علاوہ کروڑہا عوام کی نظریں بھی مرکوز ہوں گی کیونکہ انہوں نے گھریلو کرکٹ میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو وجئے ہزارے ٹرافی چمپئین بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ علاوہ ازیں فاسٹ بولر محمد سمیع جنہوں نے گزشتہ سیزن بہترین مظاہرہ کیا تھا ۔ ان سے بھی ٹیم کو توقعات ہیں ۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر رچرڈ سن بھی ٹیم کی طاقت ثابت ہوسکتے ہیں ۔