شاہ رخ خان باڈی گارڈ کی تڈش میں

   

ممبئی۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے لیے گزشتہ ماہ مشکل وقت رہا اور انہیں کئی ایک مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے بڑے بیٹے آرین خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی منشیات مقدمہ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ اسٹار کڈ اس سے قبل 25 دن تک حراست میں رہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو ضمانت دی تھی۔ آرین منت کے واپس آنے کے بعد شاہ رخ خان کا خاندان خوش ہے تاہم انہیں اس مقدمہ کے آگے کی کارروائی کی فکر لاحق ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان اپنے بیٹے آرین کے اضافی محافظ بن گئے ہیں اور اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، آرین اس پورے واقعے سے صدمے کا شکار ہو کر رہ گیا ہے اور اس نے اسے بنیادی طور پر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وہ تنہائی پسند ور خاموش ہو گیا ہے اور اپنے دوستوں سے بھی نہیں مل رہا۔ دوسری جانب شاہ رخ خان نے شوٹنگ کے معمولات اور پروگرامس سے بھی وقفہ لیا ہے اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہیں لیکن اب اداکار نومبر کے آخری ہفتے میں کام پر واپس آجائیں گے۔ وہ گھر اور اپنے بچوں سے دور رہیں گے۔ شاہ رخ اپنے تین بچوں آرین، سہانا اور ابرام کے پیارے باپ ہیں۔ آرین کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ اپنے بیٹے کی حفاظت کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں اور ایک ایسے باڈی گارڈ کی تلاش میں ہیں جتنا ان کے پاس ہے، روی سنگھ جو ان کے لیے ایک خاندان کی طرح ہے۔ ایسا گمان کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اب اپنے بیٹے آرین خان کیلئے ایسا محافظ تعینات کریں گے جو ایک جانب اسٹارکڈ کی ہر آن حفاظت کرے گا تو دوسری جانب وہ آرین خان کی حرکات و سکنات کی تفصیلات سے شاہ رخ خان کو بھی ہر لمحہ آگاہ کرے گا۔یاد رہ کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اپنی24 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفس پہنچ گئے۔آرین خان آج اپنی24 ویں سالگرہ منارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ آج ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفس میں پیش ہوئے جہاں اْن سے ممبئی کروز شِپ منشیات مقدمہ میں پوچھ گچھ کی گئی۔آریان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں پہلے اْنہیں آفس کے اندر جاتے ہوئے دِکھایا گیا ہے ۔