شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیرترین اداکار

,

   

ممبئی: بالی ووڈ سوپراسٹار شاہ رخ خان کا شماردنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شاہ رخ نے اس فہرست میں کئی بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ شاہ رخ 3 دہائیوں سے اپنی اداکاری سے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی تازہ فہرست سامنے آئی ہے جس کے مطابق کنگ خان 770 ملین ڈالر یا 6,306 کروڑ روپئے کے ساتھ چارٹ پر ٹاپ 4 میں ہیں اور ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ شاہ رخ کے بعد ٹام کروز، جیکی چین، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے مشہور ستارے ہیں۔
پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔فوربس کی امیروں کی فہرست 2021 کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ کی جملہ دولت 690 ملین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ، اداکار ایک اسپورٹس ٹیم (کولکتہ نائٹ رائیڈرز) اور ایک پروڈکشن کمپنی (ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ) کے بھی مالک ہیں۔ شاہ رخ خان کی آمدنی کے دیگر ذرائع میں ٹی وی شوز اور اشتہارات شامل ہیں۔