ممبئی : بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم نے روک لیا۔ ایئر پورٹ پر تعینات ایئر انٹیلی جنس یونٹ (AIU) کے ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ جمعہ کی رات شارجہ سے واپس آئے تھے۔ ان کے پاس مہنگی گھڑیاں اور ان کے کور تھے جن کی قیمت 18 لاکھ روپے تھی۔ شاہ رخ کو ان گھڑیوں کے لیے 6.83 لاکھ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی پڑی۔ شاہ رخ خان جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے خانگی چارٹرڈ طیارہ سے ممبئی پہنچے۔ شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم کو صبح تقریباً ایک بجے یہاں T-3 ٹرمینل پر ریڈ چینل کراس کرتے ہوئے کسٹم کے ذریعہ روکا گیا۔ اس کے بیگ سے بابون اور زربک گھڑی کی جانچ پڑتال پر رولیکس گھڑی کے 6 بکس، اسپرٹ برانڈ کی گھڑی، ایپل سیریز کی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ اس کے ساتھ گھڑیوں کے خالی ڈبے بھی ملے۔