شاہ رخ خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے :صبا کریم

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر اور سینئر ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی سابق رکن صبا کریم کا خیال ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے راہول تیوتیا اور شاہ رخ خان جیسے نئے اور نوجوان فنشرز تیار کرنے کا وقت آگیا ہے تاکہ مستقبل کے لیے اس محکمے میں مزید راستے دستیاب ہوں۔ تیوتیا گجرات ٹائٹنزکی آئی پی ایل 2022 جیتنے میں کلیدی کھلاڑی تھے، جنہوں نے 16 میچوں میں 147.62 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 217 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بائیں ہاتھ کے بیٹر ڈیوڈ ملر کے ساتھ ایک زبردست فنشنگ جوڑی بنائی۔دوسری طرف شاہ رخ خان نے ٹورنمنٹ میں پنجاب کنگزکے ساتھ مشکل وقت گزارا، انہوں نے آٹھ اننگز میں16.71 کی اوسط اور 108.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 117 رنز بنائے۔ ان کا مظاہرہ ان کے معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پنجاب میں مستقل مقام نہیں دیا تاکہ وہ اپنی مشہور فنشنگ مہارتوں کو دکھا سکیں۔