شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

   

ملبورن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سنیما کے سوپراسٹار شاہ رخ خان کو یہاں واقع باوقار لاتروب یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی طور پرڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز 53 سالہ اداکار کو یہ ڈگری ان کی سماج میں کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے اور مراعتوں سے محروم بچوں کی دامے، درمے، سخنے مدد کرنے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھی اپنی فاؤنڈیشن MEER کے ذریعہ بہترین خدمات انجام دی ہیں۔