شاہ رخ خان کی 5 بڑی فلموں کاانتظار

ممبئی۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ وہ آخری بار کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم زیرو میں نظر آئے تھے جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس کے بعد شاہ رخ کسی فلم میں بڑے پردے کی زینت نہیں بنے حالانکہ حالیہ دونوں میں ان کی دو فلمیں پٹھان اور ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے ساتھ نظر آنے کے کافی چرچے رہے لیکن آرین خان کے منشیات کے مقدمہ میں پھنس جانے کیبعد شاہ رخ شوٹنگ سے دور ہوگئے تھے لیکن اب،کنگ خان واپس آ گئے ہیں اور اس مرتبہ وہ پٹھان سے واپسی کررہے ہیں۔ ایش راج فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔ پٹھان کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے لیکن شائقین کنگ خان کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے لیے زیادہ پرجوش ہیں۔ وہ اسی فلم کے لیے اپنے بال بھی بڑھا رہے ہیں۔ فلم پٹھان کے علاوہ شاہ رخ کی چند بڑی فلمیں قطار میں ہیں جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جن میں فلم سانکی ہے جوجنوبی ہند کے ایٹلی کے ساتھ بنائی جارہی ہے۔ شاہ رخ خان کی یہ فلم کا بھی کافی چرچا ہے۔ خبر یہ ہے کہ فلم کا نام ایٹلی رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ہند کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک، نینتارا اس فلم کا حصہ ہیں۔شاہ رخ کی ایک اور فلم برہمسترا ہے۔ خبر ہے کہ شاہ رخ خان عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی سائنس فائی فلم براہماسترا میں اسپیشل کیمیو کرنے جا رہے ہیں۔ راکٹری: نمبی افیکٹ میں بھی شاہ رخ خان میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ راجکمار ہیرانی کے ساتھ بھی ایک فلم میں شاہ رخ نظر آئیں گے۔
ہشاہ رخ خان کی 5 بڑی فلموں کاانتظار