شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔

,

   

نئی دہلی: اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح ان کے بیٹے بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول او رپسند کئے جاتے ہیں ۔ کچھ دن قبل آریان خان کا فیس بک ہیک کرلیا گیا ۔ ۲۱؍ سالہ آریان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی ۔

انہوں نے لکھا کہ ’’ فیس بک ہیک کرلیاگیا اس سے آنے والی ہر چیز کو نظر انداز کریں ۔ ‘‘ بالی ووڈ سوپر اسٹار کے بیٹے کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالورس ہیں ۔ اہم شخصیات یا ان اولادوں کے فیس بک ہیک کیا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پیشتر رشی کپور ، انوپم کھیر ، ابھیشک بچن کے بھی فیس بک اکاؤنٹس ہیک کیا گیا تھا ۔