شاہ رُخ کا اسلامی عقیدہ ، گوری کے خاندان کیلئے مسئلہ تھا

,

   

ممبئی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کوئیلہ کے اداکار شاہ رُخ خان کے حوالے ممبئی مرر نے خبر دی ہے کہ وہ اپنے اسلامی عقیدہ کے سبب ابتداء میں گوری کے خاندان کو خوش اور مطمئن نہیں کرسکے تھے اور انھیں اطمینان دلانے کے لئے کافی جدوجہد کرنا پڑا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان کی شریک حیات گوری کا تعلق ایک فوجی پس منظر کے حامل پنجابی ہندو خاندان سے ہے جب ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں ان کے خاندانوں کو علم ہوا تو گوری کے خاندان نے کسی مسلمان کو داماد کی حیثیت سے قبول کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔ لیکن شاہ رُخ خان نے خود کو ہندو ظاہر کرتے ہوئے گوری کے خاندان کو سمجھانے اور منانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن سچائی معلوم ہونے پر اُن کی راہ میں کافی رکاوٹیں آئی تھیں۔ لیکن اُنھوں نے کامیابی سے اُن کا سامنا کرلیا۔ چنانچہ 1991 ء میں ان دونوں کی شادی ہوئی تھی اور اب وہ 21 سالہ اریان، 19 سالہ سہانا اور 5 سالہ عبرام کے والدین ہیں۔