شاہ سلمان امدادی مرکز کی یمن اور غزہ میں امدادی خدمات جاری

   

ریاض ۔ 15 ستمبر (ایجنسیز) سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان امدادی و انسانی خدمات مرکز کے ذریعہ مختلف ممالک میں ضرورتمندوں اور متاثرین کو طبی، غذائی اور پانی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انسانی و امدادی کوششیں جاری ہیں۔ ان کوششوں کے تحت رضاکارانہ اور امدادی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن کا مقصد متاثرہ افراد کی مشکلات کم کرنا اور ان کی بنیادی ضروریات زندگی کو بہتر بنانا ہے۔شاہ سلمان امدادی و انسانی خدمات مرکز نے اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں ’’سعودی نبض‘‘ کے تحت رضاکارانہ طور پر دل کی انجیوگرافی کا منصوبہ مکمل کیا۔یہ منصوبہ 31 اگست سے 7 ستمبر 2026 تک جاری رہا، جس میں مرکز کی رضاکار طبی ٹیم نے حصہ لیا۔مہم کے دوران طبی ٹیم نے دل کی 112 انجیوگرافیاں کیں اور تمام آپریشن کامیاب رہے۔یہ سرگرمیاں سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعہ جاری امدادی، انسانی اور رضاکارانہ منصوبوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد مریضوں اور زخمیوں کی مشکلات کم کرنا اور رضاکارانہ خدمات کے فروغ کو تقویت دینا ہے۔یمن کے المہرہ گورنری کے الغیضہ ڈائریکٹوریٹ میں قائم ڈائیلاسز مرکز نے شاہ سلمان امدادی و انسانی خدمات مرکز کی معاونت سے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی۔