ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ بن سلمان نے کامیاب ورلڈ کپ 2022 کے انعقاد پر قطر کو مبارکباد دی ہے۔ یہ مبارکباد کا پیغام قطر کے امیر شیخ بن حماد الثانی ایک تہنیتی برقیے کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اس پیغام میں کہا گیا ہے: ‘ہم آپ کو مبارکباد بھیجتے ہوئے خوش ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔’ سرکاری خبر رساں ادارے شاہ سلمان نے اپنے تہنیتی پیغام میں قطر اور اس کے عوام کی خوشحالی و کامیابی کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کے نام اپنے ایک الگ برقیے میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر کہا ہے ‘میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کے لیے میری بہترین خواہشات اور تمنائیں ہیں۔ میری تمنا ہے کہ آپ مزید کامیابیاں حاصل کریں اور خوشحالی پائیں۔