ریاض : ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اردن کے وزیر اعظم ڈاکٹر بشر ہانی الخصاونہ نے ملاقات کی ہے۔ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور اردن کے تعلقات کے فروغ اور استحکام کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم ڈاکٹر بشر ہانی الخصاونہ نے علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور مشترکہ پالیسیوں پر بھی بات چیت کی ہے۔