شاہ سلمان کیلئے قازقستان کا سب سے بڑا اعزاز

   

جدہ : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو صدر قاسم جومارٹ توکایف نے اپنے ملک قازقستان کا سب سے بڑا اعزاز پیش کردیا۔ یہ گولڈن ایگل میڈل جو ’الطین قیران‘ کہلاتا ہے اسے دونوں ملکوں کے باہمی مستحکم تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کا عملی اعتراف ہے۔ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین کے لیے اعزاز قازقستان کے صدر سے جدہ میں ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وصول کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اعلی ترین اعزاز پیش کرنے پر خادم حرمین شریفین کی جانب سے قازقستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دلی قدرومنزلت کا اظہار کیا۔