ریاض ۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ویڈیو ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں قائدین نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے حالیہ روابط کو سراہا، اور دونوں ممالک اوران کے برادرعوام کے مفادات میں سعودی عراقی رابطہ کونسل کے کردار کی اہمیت پر زوردیا۔ شاہ سلمان نے مصطفی الکاظمی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔