حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک لاوارث سوٹ کیس سڑک پر پایا گیا۔ منگل کی دوپہر کو بعض مقامی افراد نے سوٹ کیس کو دیکھنے کے بعد پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا جس کے فوری بعد کچھ ہی دیر میں حیدرآباد پولیس کا بم اسکواڈ وہاں پہونچگیا۔ تلاشی لینے پر اس میں کپڑے اور دیگر معمولی اشیادستیاب ہوئیں۔ تلاشی کے دوران ٹریفک کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا تھا۔
