شاہ علی بنڈہ میں مشن چبوترہ ،گیارہ افراد زیر حراست

   

حیدرآباد /21 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ میں پولیس نے مشن چبوترہ کے تحت رات دیر گئے بے وجہ سڑکوں پر گھومنے والے 11 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون سائی چیتنیا کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی ۔ پولیس شاہ علی بنڈہ نے کل رات مشن چبوترہ کرتے ہوئے سڑکوں اور گلیوں میں رات دیر تک وقت گزارنے اور گھومنے پر نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کی ٹیم نے نوجوانوں کی شناخت کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کرکے کونسلنگ کی ۔ پولیس نے نوجوانوں کو یہ مشورہ دیا کہ وہ بے وجہ سڑکوں پر نہ گھومیں ورنہ پولیس انہیں حراست میں لے گی ۔ رات دیر گئے سڑکوں پر گھومنا اور چبوتروں پر وقت گزارنا غیرسماجی عناصر کی نشانی ہے اور نوجوانوں کو ان حرکتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ سابق میں بھی آپریشن مشن چبوترہ کیا جاتا تھا لیکن اب طویل عرصہ کے بعد اچانک شاہ علی بنڈہ علاقہ میں یہ کارروائی انجام دینے پر نوجوانوں میں تشویش پیدا ہوگئی ۔ ب