شاہ میر پیٹ میں المناک سڑک حاثہ، تین باراتی ہلاک

   

13 زخمی، ڈی سی ایم کو ٹکر دینے والی لاری کا ڈرائیور مفرور
حیدرآباد۔/15 فروری، ( سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں باراتیوں کی ڈی سی ایم ویان کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 3 باراتی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 باراتیوں کی ایک ڈی سی ایم ویان سنگاریڈی میں منعقدہ شادی کی تقریب کے بعد شہر واپس لوٹ رہی تھی کہ چائے پینے کیلئے باراتیوں نے ڈی سی ایم ویان کو شاہ میر پیٹ کے علاقہ ترکا پلی میں واقع ایک ہوٹل کے قریب روکا تھا اسی دوران وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار لاری نے ڈی سی ایم ویان کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں 38 سالہ ای سرینواس ریڈی، 32 سالہ بسواراج اور 28 سالہ پاورو برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ 13 باراتی زخمی ہوگئے۔ پولیس شاہ میر پیٹ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور لاری ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ متوفی باراتیوں کی نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔