شاہ پور میں خوفناک سڑک حادثہ ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد 4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ شمس آباد پولیس کے بموجب گوپال 47 سالہ ‘ اس کی اہلیہ انجلی 42 سال اور اس کی بیٹی سواتی 9 سال بائیک پر شاد نگر سے شمس آباد آرہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار ایچر گاڑی نے ٹکر دیدی ۔ تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا اور نعشوں کو دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔