شب بر ات سے قبل قبرستانوں میں صفائی کے کام مکمل کرنے کمشنر بلدیہ کی ہدایت

   

کانگریس قائدین کی نمائندگی، کاموں کی تکمیل کے بغیر بلز کی منظوری کی شکایت

حیدرآباد۔/26فروری، ( سیاست نیوز) کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار اور ڈپٹی کمشنر سرکل 15 ٹی یادیا نے کانگریس قائدین کو تیقن دیا کہ شب بر ات کے موقع پر حلقہ اسمبلی مشیرآباد کے قبرستانوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور مساجد کے اطراف صحت و صفائی کی مہم چلائی جائے گی۔بلدیہ میں سابق فلور لیڈر کانگریس پارٹی محمد واجد حسین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی اور بتایا کہ شب بر ات کے موقع پر قبرستانوں میں صفائی کام تین دن قبل شروع کیا جاتا ہے جو مکمل نہیں ہوتا۔ کنٹراکٹرس کو پابند کیا جائے کہ وہ شب بر ات سے قبل صفائی کا کام مکمل کرلیں۔ انہوں نے کاموں کی تکمیل کے بارے میں تھرڈ پارٹی انکوائری کی تجویز پیش کی تاکہ کام کی تکمیل کے بعد ہی بلز جاری کئے جائیں۔
واجد حسین نے کہا کہ بھولکپور کے تمام قبرستان اور زمستان پور خورشید جاہی رسالہ میں موجود قبرستانوں میں صفائی کے کاموں کی سخت ضرورت ہے۔ کاموں کی تکمیل کے بغیر ہی کنٹراکٹرس کو بل منظور کئے گئے۔ انہوں نے مشیرآباد حلقہ کے قبرستانوں میں صفائی سے متعلق کاموں کیلئے مختصر ٹنڈرس طلب کرنے کا مشورہ دیا۔ واجد حسین نے رنگانگر کمیٹی ہال، بال واڑی اسکول میں رپیرنگ ، فلورنگ کے علاوہ انجمن گرلز ہائی اسکول کے قریب اسپیڈ بریکر کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا۔ نتیش کمار نے تمام ماتحت عہدیداروں کو احکامات جاری کئے اور شب بر￿ت سے قبل کاموں کی تکمیل کی ہدایت دی۔ اس موقع پر کانگریس قائدین محمد رحیم الدین، آصف ضیاء ، ابھیشیک، محمد مظہر، محمد یوسف، انیل کمار اوردوسرے موجود تھے۔ر