شب معراج کے موقع پر نکلس روڈ اور فلائی اوورس بند

   

حیدرآباد: پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے شبِ معراج کے موقع پر دونوں شہروں کے تمام فلائی اوورس بشمول نکلس روڈ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر پولیس کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق 11 مارچ کو شب معراج کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کے پیش نظر دونوں شہروں کے تمام فلائی اوورس کو رات 10 بجے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس احکام میں گرین لینڈ فلائی اوور پی وی این آر ایکسپریس وے اور لنگر حوض فلائی اوور شامل نہیں ہے۔ کمشنر کے احکام کے مطابق شب معراج کے موقع پر مہلک سڑک حادثات، ناگہانی واقعات اور عوام کی سلامتی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔