شترمرغ کے انڈے دیکھ کر سعودی شہری حیران

   

ریاض: سعودی عرب کے صحرائے ربع الخالی سے ملنے والے شتر مرغ کے انڈوں کو دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔صحرا سے ملنے والے شتر مرغ کے انڈوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایسے وقت میں جب بنجر صحرا میں شتر مرغ کے وجود پر سوالیہ نشان اٹھے تھے یہ بات حیران کن ہے کہ آیا اس علاقیمیں شتر مرغ کہاں سے آگیا۔ شہریوں نے شتر مرغ کے انڈوں کیماہرین سے کہا ہے کہ تحقیق کرکے بتائیں کہ آیا یہ انڈے کتنے پرانے ہیںجبکہ ایک ٹویٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جزیرہ نما عرب اس طرح کی قدیم دریافتوں، نوشتہ جات، فوسلز، جانداروں کی باقیات اور بہت سی معدوم ہونے والی مخلوقات کی ہڈیاں مل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شتر مرغ کیانڈوں کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔