پٹنہ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے حلقوں میں یہ قیاس آرائی گرم ہے کہ شتروگھن سنہا اگلے دہلی پردیش کانگریس کے صدر ہوں گے۔ اداکار سے سیاست داں بننے والے شتروگھن سنہا نے کہا کہ انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے، اسے خلوص کے ساتھ اپنے کندھوں پر اٹھانے تیار ہیں۔ ان کے کوئی شخصی مطالبات نہیں ہیں۔
بی جے پی ملک کو متحد کرنے کے بجائے تقسیم کررہی ہے : سی پی ایم
کولکتہ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کی ریاستی سیکریٹری سوریہ کانتا مشرا نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت ہندوستان کے نظریہ کی مخالف ہے اور جموں و کشمیر کے دو ٹکڑے کرکے انہیں مرکز زیرانتظام علاقہ قرار دینا بھگوا کیمپ کا مقصد ملک کے لئے کوئی اچھا کام کرنا نہیں ہے۔