شتروگھن سنہا کو بی جے پی ٹکٹ ملنا غیریقینی

   

پٹنہ ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار بی جے پی نے آج کہاکہ اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا کو لوک سبھا انتخابات میں پارٹی ٹکٹ ملنا غیریقینی ہے۔ شتروگھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جو تبصرے کئے ہیں افسوسناک ہیں۔ شتروگھن سنہا اکثر اپنی ہی پارٹی کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں اور پارٹی قیادت امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔