میدک میں منعقدہ اجلاس سے انچارج ضلع کلکٹر کا خطاب
میدک : انچارج ضلع کلکٹر میدک وینکٹ رام ریڈی نے کہاکہ ضلع کے تمام دیہاتوں میں قدرتی وسائل کی ترقی کے تحت شجرکاری پروگرامس کو کامیابی کے ساتھ عمل میں لائیں۔ ضلع کلکٹر میدک دفتر کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں تحصیلداروں، منڈل پریشد عہدیداروں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وینکٹ رام ریڈی نے کہاکہ دیہاتوں میں جاری ترقیاتی کام جیسے شمشان گھاٹوں کی تعمیر، راشنو ویدیکا کی تعمیر، کسان کھلوں (اناج سکھانے کی جگہوں) کی تعمیر کو جنگی خطوط پر عمل میں لائیں۔ اسی طرح نظام صفائی کے تحت تعمیر کئے جانے والے ڈمپنگ یارڈس کی تعمیر میں تیزی پیدا کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ اندرون 15 یوم شجرکاری کے پروگرامس کو مکمل کرلینا ہوگا۔ اس عمل کے لئے رورل ڈیولپمنٹ آفیسر میدک سرینواس کو انھوں نے خصوصی توجہ مبذول کروائی۔ انھوں نے کہاکہ ضامن روزگار کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کی اُجرتوں کو ان کے کھاتوں میں جلد از جلد جمع کردینا چاہئے۔ تساہلی و غفلت برتنے پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ آئندہ ہفتہ ایک اور اجلاس اس ضمن میں منعقد ہوگا۔ جس میں تمام عہدیداروں کی شرکت ضروری ہے۔ اس اجلاس میں ضلع پریشد، ایگزیکٹیو آفیسر لکشمی بائی، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ آفیسر سرینواس، ضلع اگریکلچرل آفیسر پرشورام، پنچایت ای ای رامچندر ریڈی، ضلع پنچایت آفیسر ہنوک، ویمن اینڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر محترمہ رسول بی، آبپاشی ای ای مشرالیا، ضع سروے اینڈ ینڈ آفیسر گنگیا، مائننگ آفیسر جئے راج، آر ڈی اوز بھی موجود تھے۔