شدید بارش سے کم از کم34 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کراچی ؍ پشاور ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں شدید بارش کے سبب کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ترجمان شایان شاہ کے مطابق کم از کم 9افراد کراچی میں ہلاک ہوئے جبکہ 7دیگر افراد پشاور اور دیگر شہروں میں ہلاک ہوئے۔ ان میں وہ چار افراد بھی شامل ہیں جو ضلع بدین میں بجلی گرنے کے سبب مارے گئے۔ شاہ کے مطابق کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے چھ افراد بارش کے دوران برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوئے۔