شدید سردی میں فلسطینیوں کوبے لباس کردیا گیا

   

غزہ : صیہونی بدکاریوں کی فہرست میں ایک اور گناہ کا اضافہ ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل پر لعنت بھیجی جارہی ہے۔غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔ وائرل تصاویر اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زیر حراست درجنوں فلسطینیوں کو شدید سردی میں کپڑے اتار کر کھلے مقامات پر بٹھایا گیا۔زیر حراست افراد میں بزرگ اور نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں، حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کا تعلق غزہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے زیرحراست فلسطینیوں کو بغیر کپڑوں کے ہی ٹرکوں میں اسرائیل منتقل کیا۔