نئی دہلی: شمال مغربی سمتوں سے چلنے والی برفیلی ہوا کے ساتھ ہی دہلی۔این سی آر کو گہری دھند نے لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے سبب آلودگی کی سطح شدید زمرے تک پہنچ گئی۔ پیر کو دہلی میں آلودگی کا انڈیکس 434 ریکارڈ کیا گیا، جو 19 دسمبر (410 انڈیکس) کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے پیر کو دہلی۔این سی آر میں آلودگی کی سطح شدید زمرے میں پہنچ گئی۔ آنے والے تین دنوں میں کوئی راحت متوقع نہیں ہے۔ پیر کو دوپہر تک بادلوں اور دھند کے باعث آلودگی کے ذرات نچلی سطح پر رہے۔دہلی میں آلودگی کی سطح بڑھنے سے دل اور سانس کے مریضوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔