شدید گرما میں اپر مانیر ڈیم سے پانی کا تیزی سے بہاو۔ کسان کافی خوش:تارک راما راو

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی وحکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ اس شدید موسم گرما کے دوران اپر مانیر ڈیم سے پانی کے تیزی سے بہنے پر کسان کافی خوش ہیں۔اس کے لئے وہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے مشکور ہیں۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ اپرمانیر ڈیم سے پانی کو بہتا ہوا دیکھ کر کسان اور مقامی افراد کافی خوش ہیں