شرابی نے بیوی سے بدلہ لینے بیٹی کا قتل کردیا

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شرابی شخص نے بیوی سے بدلہ لینے کے لیے بیٹی کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل بی نگر پولیس نے ڈی درگا راؤ کو حراست میں لے لیا اور اور تحقیقات جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق درگا راؤ اکثر بیوی کو دھمکیاں دیا کرتا تھا کہ اگر وہ شراب پینے کے لیے پیسے نہیں دے گی تو وہ بیٹی کا قتل کردے گا ۔ اور آج اس بہیمانہ حرکت کو انجام دیا ۔ درگا راؤ پیشہ سے چوکیدار ہے جو منصور آباد کے علاقہ میں بیوی بھوانی اور دو لڑکیوں سندھو سات سال اور مقتولہ یامنی 5 سال کے ساتھ رہتا تھا ۔ اکثر پوری کمائی شراب میں خرچ کردیا کرتا تھا اور شراب کے نشہ میں بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ شوہر کی ان حرکتوں سے تنگ آکر بھوانی نے بھی مزدوری شروع کردی تھی اور اپنی دونوں لڑکیوں کی پرورش کرتی تھی ۔ بیوی کی کمائی سے شراب پینے کے لیے درگا راؤ رقم مانگا کرتا تھا اور اس پر دباؤ ڈالتا تھا ۔ کل رات اس نے بیوی سے پیسے مانگے لیکن اس کی بیوی نے پیسے نہیں دئیے ۔ آج صبح بھوانی نے صبح اسکول کے لیے اپنی لڑکیوں کو تیار کیا اور شوہر سے خواہش کی وہ لڑکیوں کو اسکول چھوڑ دے جس کے بعد خاتون کام پر چلی گئی ۔ تاہم جب وہ 10 بجے کے قریب گھر پہونچی لڑکی بے ہوشی کے عالم میں تھی جس نے فوری اپنے بھائی کو طلب کیا اور بچی کوہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹرس نے اس بچی کو مردہ قرار دیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ درگا راؤ نے لڑکی کا گلہ گھونٹ کر اس کا قتل کردیا ہوگا ۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔