شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

   

حیدرآباد :4 ستمبر ( سیاست نیوز) شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر ایک درندہ صفت بیٹے نے ماں کا قتل کردیا ۔ سوریا پیٹ کے رگھوناتھ پالم میں یہ سنسنی خیز و افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ سبحانی نے اپنی والدہ شیخ سیدالی کا قتل کردیا ۔ گزشتہ چند روز سے سبحانی والدہ سے جھگڑا کررہا تھا اور ہر مرتبہ شراب نوشی کیلئے والدہ سے رقم پوچھا کرتا تھا اور سیدالی نے انکار کردیا ۔ بری عادتوں اور شراب کے نشہ کی لعنت کا شکار شیخ سبحانی نے گھر میں موجود وزنی پتھر سے والدہ پر حملہ کردیا اور وہ اس حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع