نئی دہلی: دو سو کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں جیل میں بند ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشی کے دوران سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہیکہ شراب پالیسی کیس میں گرفتار ہونے والے اگلے شخص اروند کجریوال ہوں گے۔ سکیش نے کہاکہ انہوں نے جو کچھ کیا ہے میں اس کا پردہ فاش کروں گا۔سکیش نے کہا کجریوال چیف منسٹرہیں، شراب پالیسی کے معاملے میں مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ کجریوال اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ میرا شراب پالیسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اس سے پہلے سکیش نے خط لکھ کر کجریوال اور منیش سیسوڈیا پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ سکیش نے عام آدمی پارٹی کو مہا ٹھگ قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ کہا تھا میں عام آدمی پارٹی کی تمام الٹی سیدھی کارگزاریوں اور کارناموں کو بے نقاب کرنے کیلئے آرہا ہوں۔
سکیش نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سیسوڈیا کے ساتھ قریب سے کام کیا ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ کس طرح ہر محکمانہ کام میں کمیشن حاصل کرتے ہیں۔