نئی دہلی: دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سی بی آئی کی حراست ختم ہونے سے ایک دن پہلے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ سسودیا کو آج دوپہر 2 بجے سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بتا دیں کہ منیش سسودیا کو اتوار کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔