شراب کی بوتلیں ملنے پر طالبات نےپرنسپل کے کمرے کو تالا ڈال دیا

   

حیدرآباد 7جولائی (یو این آئی) سوریاپیٹ کے میں سوشیل ویلفیر اقامتی ڈگری کالج فارویمن میں عجیب وغریب واقعہ میں طالبات کو پرنسپل کے کمرے میں شراب کی بوتلیں ملی جس کے بعد کمرے کو تالا لگا دیاگیا۔طالبات کے الزامات پر سوشل ویلفیئر ریذیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی نے ابتدائی جانچ کی بنیاد پر پرنسپل کا تبادلہ کر دیا۔ واقعہ کے بعد طالبات نے کالج میں پرنسپل کو ہٹانے اور اسسٹنٹ کیئر ٹیکر کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔