شراب کی قیمتوں میں کمی کرنے پر حکومت کا غور

   

حیدرآباد 6 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے شراب کی قیمتوں میں کمی کے تعلق سے غور کیا جا رہا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت ریاست میں شراب کی فروخت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اسی لئے قیمتوں میں کمی کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ فی بوتل 10 روپئے کم کرنے کے امکانت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصہ میں شراب کی فروخت میں کمی آئی تھی جس کے بعد حکومت قیمتیں کم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔