مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے استعفیٰ کی قیاس آرائیوں کے درمیان این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کے بعد جینت پاٹل نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انیل دیشمکھ وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر جینت پاٹل نے کہا کہ وزیر داخلہ کا استعفی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ کا حق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چٹی کے حوالے سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ کس نے پہلے کار مکیش امبانی کے گھر پر رکھی اور کس نے منسخ کو مارا اس کی جانچ ہوگی