شرد پوار پر دیویندر فڑنویس کا پلٹ وار ، کہا : غیر جانبدارانہ جانچ کیلئے انل دیشمکھ کا استعفی ضروری

,

   

مہاراشٹر کی سیاست میں بی جے پی اور برسر اقتدار پارٹیوں کے لیڈروں کے درمیان بیان بازیوں کا دور جاری ہے ۔ مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے شرد پوار پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار نے اس سرکار کو بنایا ہے ، لہذا وہ اس کا دفاع کررہے ہیں ۔ وزیر اعلی اور وزیر داخلہ کے حکم پر سچن واجے کو سروس میں واپس لیا گیا ۔ پوار صاحب سچائی سے منہ موڑ رہے ہیں ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس معاملہ میں اس وقت تک غیر جانبدارانہ جانچ نہیں ہوسکتی ، جب تک کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔ انل دیشمکھ کو غیر جانبدارانہ جانچ کیلئے اپنے عہدہ سے استعفی دینا چاہئے ۔